پہلے لبنان ، پھر یمن ، اب ایران ، ہم نہ بولے تو وہ ہم پر آئیں گے ، اسرائیل کو روکنا ہو گا ، بلاول بھٹو

Israel ko rokna ho ga

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پہلے عراق اور اب ایران کے بارے میں کہا گیا کہ ان کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار ہیں، پہلے وہ لبنان آئے پھر یمن ، اب ایران آ گئے، اگر ہم اب نہ بولے تو جب وہ ہم پر آئیں گے تو کوئی بولنے والا نہیں ہو گا، اسرائیل کی رجیم کو روکنا ہو گا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایران کی ایٹمی سائٹس پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل 1996 سے کہہ رہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار کے قریب ہے ، اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا۔

پاکستان نے جنگ روکی لیکن امن حاصل نہیں ہوا،بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے کہا کہ ایران کی فوجی قیادت اور ایرانی سائنسدانوں کو جنگ کے میدان میں نہیں بلکہ ان کے گھر میں ٹارگٹ کیا گیا ، سب سے بڑی خلاف ورزی ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران میں ایٹمی تنصیبات پر حملے میں اگراخراج ہوتا تو سارے خطے خصوصاً پاکستان پر اثرات ہوتے، امریکا کے لوگ اس جنگ کی حمایت نہیں کرتے۔

سرکاری اداروں کی خدمات عوامی فلاح کی ضامن ہیں، سید مراد علی شاہ

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھارت کیخلاف فوجی اور سفارتی سطح پر کامیابی عطا کی، ہمارے خطے میں بھی نتین یاہو کی سستی کاپی موجود ہے ، ہم جہاں بھی گئے ، نتین یاہو کی سستی کاپی کے نمائندے بھی گئے ، ہم نے انہیں سفارتی محاذ پر شکست دی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی بھی یو این چارٹرکی خلاف ورزی ہے، اگر پانی کو روکا گیا تو ہمیں ایک اور جنگ لڑنا پڑے گی، بھارت ہمارے تین دریاؤں پر ڈیم بنائے گا تو جنگ لڑیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *